[ad_1]
واشنگٹن: ایک یوٹیوبر جو آن لائن ایئرریک فلائی کے نام سے جانا جاتا ہے نے امریکی داخلی ایئرلائنز کی محض درجہ بندی کرنے کیلئے تمام پروازون پر سفر کرڈالا۔
ایرک ڈیکر نے یہ چیلنج انجام دینے کا فیصلہ کیا اور ایک ہفتے کے اندر اندر امریکا میں تمام داخلی ایئر لائن پر سفر کا تجربہ حاصل کرلیا۔ ڈیکر نے اس کیلئے اپنے لیے سخت قوانین بنائے جس میں شامل تھا کہ وہ پورے سفر میں پرواز پر چڑھنے سے پہلے ہوائی اڈوں کے اندر ہی رہے گا۔ اسے ہر ائیر لائن پر سب سے اچھی سیٹ خریدنی پڑے گی اور ہر پرواز کو قیمت، آرام، سروس اور ایک مخصوص “ایکس فیکٹر” کی بنیاد پر ریٹ کرنا ہوگا۔
یہاں تک کہ باتھ روم اور نیند کا معیار بھی ایئر لائنز کی درجہ بندی میں شامل تھا۔
کچھ ایئر لائنز نے ایرک کو کافی زیادہ متاثر کیا جب کہ کچھ اس میں ناکام رہیں۔ ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے ایرک کو پہلی قطار کی مطلوبہ نشست کی پیشکش کی لیکن اُڑان میں طویل تاخیر نے اسے C رینک پر لاکھڑا کیا۔
اسپرٹ ایئر لائنز جو اپنے سستے کرایوں کے لیے مشہور ہے، نے ایرک کو صاف ستھرے ماحول، دوستانہ عملے کی وجہ سے کافی متاثر کیا اور B رینک حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
فرنٹیئر ایئر لائنز کو بھی ایرک نے کافی اچھے مارکس دیے جس میں ایرک نے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے انعام سے بھی نوازا۔ دیگر ایئر لائنز ایرک کی توقعات پر ناکام ہوگئیں۔ ہورائزن ایئر کے انتہائی گرم کیبن اور فلائٹ کینسل نے اسے F رینک سے نوازا جبکہ سیلور ایئر ویز کو بھی F رینک دیا گیا جس کی پرواز عین وقت پر منسوخ کردی گئی۔
ایرک کی جانب سے ایئر لائنز کی درجہ بندی کے چیلنج نے آن لائن کافی توجہ حاصل کی ہے۔ اگرچہ حتمی درجہ بندی ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے تاہم یوٹیوبر کے تجربات مختلف امریکی ایئر لائنز کے بارے میں اہم بصیرت فراہم کرتے ہیں۔
[ad_2]
Source link