16

میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران انوارالحق کاکڑ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے مابین  گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی گزشتہ شب نجی ہوٹل میں ہوئی، انوارالحق کاکڑ نے لیگی رہنما سے کہا کہ کیا آپ مجھ گرفتار کرنے آئے ہو؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں حق بیان کیا۔

اس کے جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھریں گے۔

اس واقعے  سے متعلق سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی سے گلہ کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں گندم خریداری نہ ہونے کی ذمے داری نگران حکومت پر ڈال دی جو حقائق کےمطابق درست نہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اس بات چیت کو غلط انداز میں اور توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے جو حقائق کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں ان کے ساتھی ہیں اور آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے۔ سابق وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں