اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ گندم اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کل اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی صدارت میں گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ گندم بحران پر تحقیقات کیلیے قائم کمیٹی کا اجلاس اتوار کو بھی ہوا۔
چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات کے حوالے سے مختلف افراد کا موقف لیا، کمیٹی کے سامنے مختلف آپشن زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے چار روزہ تحقیقات کے بعد پیر کو وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔