کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اہم سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر اُن کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے کیا۔
صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
صدر مملکت کے اعزاز میں وزیرِاعلٰی بلوچستان عشائیہ دیں گے جس میں آصف علی زرداری نومنتخب ممبران اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے۔