13

پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

 راولپنڈی: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی کا مقصد ایسا نہیں تھا کہ امریکا سے تعلق خراب کرجائیں۔

 

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، پہلے انتظار پنجھوتہ کو روکا گیا اور آج شیر افضل مروت کو اندر جانے نہیں دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ کے حکم پر تسلی ہے، یقین ہے کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جائیں گی اور ہمیں ہمیں انصاف ملے گا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کے بیان پر بھی بات کی ہے، پہلی کمشنر راولپنڈی اور اب سابق نگران وزیراعظم نے فارم 47 کا اعتراف کیا ہے، ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر سماعت ہو، باقی درخواستوں پر بھی بینچ بنائے تاکہ فیصلہ ہوسکے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو امریکی سفیر سے ملاقات کا بتایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے امریکی سفیر سے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم 9 مئی کو پُرامن احتجاج کریں گے، تمام ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہا ہے؟ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی کا مقصد ایسا نہیں تھا کہ امریکا سے تعلق خراب کرجائیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان پڑھوں گا تو پھر بات کروں گا۔

امریکی سفیر نے خود ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور وزارت خارجہ کو آگاہ کیا، سلمان اکرم راجا

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ امریکی سفیر نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور اس کے بعد پھر پی ٹی آئی قیادت سے آکر ملاقات کی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری اپیلوں پر سماعت نہیں ہو رہی لیکن بہرحال دیکھیں عدلیہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، ہم عدلیہ کو بھی سپورٹ کریں گے۔

صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات خوش آئند ہے، امریکی سفیر نے خود اس ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں ںے امریکی سفارت خانے کو خط لکھا جسے ہماری فارن منسٹری نے انڈورس کیا اور درخواست کی کہ آپ ان سے ملیں بعدازاں اسمبلی میں آکر یہ ملاقات ہوئی، امریکی سفیر اسپیکر اور عمر ایوب سے ملے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں