9

سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

فوٹو: اسکرین گریب

فوٹو: اسکرین گریب

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد احمد خان نے سردار سلیم   حیدر سے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سابق وزیر خزانہ مخدوم شہاب الدین، چوہدری منور انجم، افتخار احمد خان اور دیگر موجود تھے۔

تقریب حلف برداری میں مریم نواز اسٹیج پر جبکہ  بلاول بھٹو زرداری اسٹیج کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے۔

سردار سلیم حیدر کے حلف اٹھانے کے بعد کارکنان  نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے اور کچھ کارکنان سیکیورٹی حصار توڑ کر اسٹیج پربھی چڑھ گئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں