8

پیپلزپارٹی کا بجٹ کے بعد بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے بعد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس کے بعد ان خبروں کو مزید تقویت مل گئی تھی۔

تاہم اب پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے مشاورت کے بعد بجٹ کے بعد اور پہلے بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پی پی نے بتایا کہ وزیراعظم سے بلاول کی ہونے والی ملاقات میں کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تاہم بلاول بھٹو نے گندم خریداری لازمی کرنے پر زور دیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں