8

گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ شدید، ایک دوسرے کو دھمکیاں

پشاور / ڈی آئی خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس بند کرنے کی دھمکی کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں ایک آئینی عہدہ پر موجود ہوں، مجھے گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا آتا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے گورنر ہاؤس پر چڑھ دوڑنے کی بات کی، وہ اس کی ریہرسل کل کرنا چاہیے ہیں تو میں تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس کو بھاگنے کے لیے ایکسپریس وے مل گی تھی مگر میں ان کو یہاں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ گورنر نے وزیراعلیٰ کو خبردار کیا کہ وہ اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ مجھے نمٹنا آتا ہے، آئندہ جو زبان استعمال کی جائے گی ویسے ہی جواب دوں گا اور جیسا منہ ہوگا اُس پر ویسا ہی تھپڑ پڑے گا۔

دوسری جانب ڈی آئی خان میں عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمھارے پاس آئینہ عہدہ ہے اسلیے سیاسی گفتگو سے اجتناب کرو، ورنہ بطور وزیراعلیٰ سب کچھ بند کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ تم میرے خلاف سطحی گفتگو کررہے ہیں، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لئے پیش ہو رہا ہوں اور کسی قسم کا استثناء نہیں لے رہا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری وارننگ پر عمل نہ ہوا تو تمہاری گرانٹ، گاڑی، پیٹرول سب بند کر کے گورنر ہاؤس کو تاریخی ورثہ قرار دے کر وہاں عوام کا داخلہ مفت کردوں گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں