15

کراچی میں فائرنگ سے دو بیویوں کا شوہر جاں بحق

مقتول 3 بچوں کا باپ اور آبائی تعلق سوات سے تھا

مقتول 3 بچوں کا باپ اور آبائی تعلق سوات سے تھا

  کراچی: لیاقت آباد تین نمبر پر فائرنگ سے دو بیویوں کا شوہر جاں بحق ہوگیا۔

سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد تین نمبر اسلامیہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی شناخت 45 سالہ یوسف ولد فیصل کے نام سے کی گئی ، اس نے دو شادیاں کی تھیں پہلی بیوی سے دو بیٹے جبکہ دوسری بیوی سے ایک بیٹی ہے۔

مقتول کا آبائی تعلق سوات سے تھا ، واقعے کے وقت مقتول اپنی پہلی بیوی کے ہمراہ اپنے سالی کے گھر لیاقت آباد آیا ہوا تھا ۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر پر آگئی جس میں دیکھا گیا کہ مقتول اتوار کی صبح سالی کے گھر سے جانے کے لیے باہر نکلا تو ایک نامعلوم ملزم پیدل آیا اور کچھ دیر بحث کے بعد مقتول کی 125 موٹرسائیکل لے جانے لگا۔

مقتول نے اسے روکنے کی کوشش کو ملزم نے پہلے ڈرانے کے لیے ایک فائر زمین پر کیا پھر دوسرا اور تیسر فائر مقتول کے سینے پر کر دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ مقتول کے رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ، مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی تھی نہ لین دین کا تنازعہ تھا۔

ایس ایچ او سپرمارکیٹ سلیم خان کا دعویٰ ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، ملزم مقتول کا موبائل فون اور 20 ہزار روپے اس کی جیب میں تھے وہ نہیں لے کر گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں