13

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

برج حمل
سیارہ مریخ
21 مارچ تا20اپریل
پیر اور منگل کو سفر ہوسکتا ہے۔ ایسے وقت میں کیریئر کے حوالے سے کوئی الجھن ہوسکتی ہے۔ خیالات پریشان ہوسکتے ہیں۔ بدھ اور جمعرات سکون آور ہوسکتے ہیں۔ نئی سواری کا حصول ہوسکتا ہے یا گھر کے لیے کوئی اہم شے خرید سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ ہفتہ مالی لحاظ سے بہتر ہے، خصوصاً ہفتہ اور اتوار۔

برج ثور
سیارہ زہرہ
21اپریل تا 20 مئی
اس ہفتے آپ کی جیب کا سیارہ خطرات سے نکل آئے گا۔ جو خواب و خیالات ایک عرصے سے پریشان کیے ہوئے تھے، ان کا سلسلہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ اس ہفتے کے آخری تین ایام میں اپنے کیریئر کے حوالے سے کوئی جرأت مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آپ کی بات میں وزن اور دلیل دوسروں کو ضرور ہم نوا بنالے گی۔

برج جوزا
سیارہ عطارد
21مئی تا 21 جون
آپ کا سیارہ جیل، اسپتال اور بیرون ملک سے منسلک مقام پر انتہائی مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ اگر آپ بیرون ملک امیگریشن کے لیے کوشاں ہیں تو اس ہفتے کام یابی کا امکان موجود ہے۔ آپ کے ہاتھ کوئی کارخیر ضرور انجام پائے گا۔ پیر اور منگل ایسے ایام ہیں جو مالی فائدے کی خبر سنارہے ہیں۔ اس ہفتے کے آخری دو ایام بھی اس سلسلے میں اچھے ہیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر
22جون تا 23 جولائی
آپ کے پرانے دوست آپ کی امیدوں کے بر آنے میں دل وجان سے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ممکن ہے اس ہفتے آپ کی پرانے دوستوں کے ساتھ خوب صورت ملاقات ہوجائے۔ آپ کا پرانا مالی خواب بھی اس ہفتے پورا ہوسکتا ہے لاٹری یا اولاد جیسے خوشی بھی مل سکتی ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس
24جولائی تا 23 اگست
15 اور 16 مئی کی تاریخیں ایسی ہیں جو آپ کو کچھ تناؤ اور فکرمندی دیں، اس وقت آپ اپنے نئے بزنس یا ملازمت کی ابتدا کرسکتے ہیں یا اس سلسلے میں کوشش کرسکتے ہیں جو امید ہے کہ آپ کے لیے اچھے نتائج ہی لائے گی۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد
24 اگست تا 23 ستمبر
یہ ہفتہ آپ کے لیے خوش بختی کے ایک ہی وقت میں کئی دروازے کھول سکتا ہے۔ اچھے دوستوں کے ساتھ روابط بڑھ سکتے ہیں، مذہبی رجحان جنم لے سکتا ہے، رشتہ طے پاسکتا ہے اور یہ رشتہ آپ کے بخت کو چار چاند لگاسکتا ہے۔ بیرون ملک اعلٰی تعلیم کے حصول کے میں آسانی کا امکان ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ
24 ستمبر تا 23اکتوبر
ساتھی کا رویہ اور لہجہ کچھ تندوترش ہوجائے تو نرمی کا اظہار کیجیے گا، کیوںکہ ان کی ذہن حالت کچھ ناساز کہہ سکتے ہیں۔ اس ہفتے وراثت، انشورنس، شریکِ حیات سے مالی فائدہ، اسٹاک ایکسچینج میں فائدہ ہوسکتا یا اچانک کوئی دروازہ کھل سکتا ہے جو آپ کی جیب کا وزن آپ کی توقع سے زیادہ بھاری کردے گا۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو
24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کا مزاج توانائی سے بھرپور ہوسکتا ہے۔ کام کے سلسلے میں کچھ الجھاؤ ہوسکتا ہے۔ آرام کی اشد ضرورت ہے۔ اس ہفتے کئی سیارے آپ کو دماغی اور دلی طور پر سکون اور روحانی قوت دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آپ کو روحانیت سے معمور خواب آسکتے ہیں۔

برج قوس
سیارہ مشتری
23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کا بزنس اس ہفتے ممکن ہے بامِ عروج پر جاپہنچے یا زندگی کا یہ اہم ترین ہفتہ ہوسکتا ہے۔ نئے کام کی ابتدا کے لیے یا جاری کاموں میں ترقی کے لیے راستہ کشادہ ہوسکتا ہے اور اچھے مشورے مل سکتے ہیں۔ والد یا استاد کی صحت کا خیال رکھیں اور ان سے اختلاف کو اپنے دل ودماغ میں ہرگز جگہ نہ دیں۔

برج جدی
سیارہ زحل
23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کی اولاد، اعلٰی سوچ اور تخلیقی ہنر، محبت اور مالی امور متحرک ہورہے ہیں۔ اس ہفتے کی ابتدا ہی میں کسی خوب صورت اور پسندیدہ شخصیت سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ ایسے وقت میں آپ کا اچھی جگہ رشتہ بھی طے پاسکتا ہے یا ایسا ہی کوئی تعلق بھی بن سکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس
21 جنوری تا 19 فروری
آپ کے مالی وسائل کم ہوں یا زیادہ لیکن آپ کے اخراجات کا گراف کم رہے گا۔ یہاں آمدن کی رفتار سست ضرور ہوسکتی ہے لیکن آمدن کا وزن زیادہ ہوسکتا ہے جو کمی کا احساس زائل کردے گا۔ اس ہفتے گھر میں مہمانوں کی آمد ہوسکتی ہے۔ نیا گھر یا نئی سواری بھی مل سکتی ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون
20 فروری تا 20 مارچ
آمدن تیزی سے ہوسکتی ہے لیکن اس تیزی میں حلال و حرام کو ضرور ذہن میں رکھیے گا، ورنہ آپ کی صحت و سکون دونوں متاثر ہوسکتے ہیں۔ راہ میں چلتے چلتے کسی پرانے دوست سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ نئی سواری کا حصول ممکن ہے۔ پیر اور منگل اس ہفتے کے بہتر دن ہوسکتے ہیں، جو ہوسکتا ہے مالی لحاظ سے بہتری کے راستے کھول دیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں