13

کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان

سندھ کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا:فوٹو:فائل

سندھ کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا:فوٹو:فائل

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی  پیش گوئی کے مطابق کراچی میں منگل اور بدھ کو گرمی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ اگلے 2 روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 45 تا 55 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔

گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں بدستور فعال رہنے کا امکان ہے جبکہ  صوبے کے دیگرمقامات پر موسم شدید گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں