10

پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم

 اسلام آباد: امریکا اور پاکستان نے کالعدم  ٹی ٹی پی آئی ایس آئی ایس خراسان گروپ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے مقابلے کے لئے شراکت داری خطے میں سلامتی کو آگے بڑھائے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ پر پاکستان اور  امریکا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت سے متعلق ڈائیلاگ 10 مئی کو واشنگٹن امریکا میں ہوئے۔

اقوام متحدہ اور او آئی سی کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی الزبتھ رچرڈ نے امریکا کی نمائندگی کی۔

مشترکہ ڈائیلاگ میں علاقائی اور عالمی سلامتی کو درپیش اہم چیلنجوں پر غور کیا گیا، دونوں فریقین نے تحریک طالبان پاکستان اور ائی ایس ائی ایس خراسان سے نمٹنے میں پاک امریکا کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ جبکہ خطے میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے موجود منظر نامے پر بات چیت بھی کی گئی۔

پاکستان اور امریکا کے سینئر حکام نے انسداد دہشت گردی کے تعاون اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا ۔ڈائیلاگ میں تکنیکی مہارت، سرحدی سلامتی ڈھانچے اور تربیت کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ ڈائیلاگ میں 300 سے زائد پولیس اور فرنٹ لائن پر امریکا کی تربیت کے حوالے سے بھی امور پر بات چیت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مقصد اقوام متحدہ اور عالمی انسداد دہشت گردی کے کثیر الجہتی فورمز کو مضبوط کرنا۔ آئی ایس آئی ایس خراسان، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے مقابلے کے لئے شراکت داری خطے میں سلامتی کو آگے بڑھانا ہے۔

دونوں ممالک نے پرتشدد انتہا پسندی کا سراغ لگانے اور اسے روکنے کے لیے حکومتی نقطہ نظر کے ذریعے تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ علاقائی اور عالمی سلامتی اور استحکام دونوں میں شراکت کے لیے پاکستان اور امریکا نے مشترکہ عزم کا اظہارکیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں