9

مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا

 اسلام آباد: سینيٹر فيصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کے فرمائشی پروگرام کیلیےنیا پروپیگنڈا تیار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر فیصل واوڈا نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ ’خبر ہے مخصوص ميڈيا گروپس ميں پھر كوئی پروپيگنڈا ہونے كو ہے اور  اس كے كردار بھی  عالمی  طاقتوں  سے جڑے وہی ليكس والے كھلاڑی ہیں۔ جس کے ذریعے مہم ميں ایک مخصوص طبقے كو كلين چٹ دينے كا فرمائشی پروگرام بھی بناياگيا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھايا كہ كيا آزاد كشمير ميں ہونے والی منصوبہ بندی اور اس كھيل كے كھلاڑی ایک ہی ہيں؟ پروپيگنڈے ميں ممكنہ طور پر كئی اہم شخصيات كی جائیدادوں سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی۔

سابق وفاقی وزير نے كہا كہ ایک مخصوص طبقے كو كلين چٹ دينے كا فرمائشی پروگرام بھی بناياگيا ہے، آنے والی اس مہم كا ٹارگٹ ايس آئی ايف سی، دوست ممالک، پاكستان ميں آنے والی عالمی سرمايہ كاری ہے۔

سينيٹر فيصل واڈا نے كہا كہ سوال يہ بھی ہے كہ اس پروپیگنڈے کا حتمی ہدف كون ہے؟ میں وقت آنے پر سب بتاؤں گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں