10

تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے اس بارے میں آبزرویشن دی ہے، پی ٹی آئی:فوٹو:فائل

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے اس بارے میں آبزرویشن دی ہے، پی ٹی آئی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف لیگل ٹیم سربراہ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی آبزرویشن اور دستیاب شواہد کے  مطابق  9 مئی کے تمام کیسز  سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی جارہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ  دہشت گردی دفعات کو 29 مئی کی سماعت میں چیلنج کریں گے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ضمانت منظور کرنے کے فیصلوں میں دہشت گردی دفعات پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں