12

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنادیا۔

ہائی کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں عمران خان کی اس کیس میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک ملین روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، وہ اس کیس میں ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس اور عدت کیس میں تاحال سزا معطل نہیں ہوئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں