ممبئی: انڈیا کے معروف ریئلٹی شو او ٹی ٹی بگ باس سیزن 3 کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
انسٹاگرام پر جاری ٹیزر میں بالی وڈ اداکار انیل کپور کا مشہور ڈائیلاگ ’جھکاس‘ سنا جاسکتا ہے۔
ٹیزر سامنے آتے ہیں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گرم ہوگئی ہیں کہ نئے سیزن کی میزبانی سلمان خان کے بجائے انیل کپور کریں گے۔
نئے ٹیزر میں دعویٰ کیا گیا ہے نیا سیزن دیکھ کر شائقین پچھلے سیزن کو بھول جائیں گے اور اس میں سیزن کے مختلف مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بگ باس 3 رواں ماہ ریلیز ہونا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کی ریلیز اگلے مہینے تک ملتوی کردی گئی۔