10

سپریم کورٹ نے 17 برس پرانے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، 4 سال پہلے جیل میں مرنے والا ملزم بھی بری

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 17 سال پرانے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو بری کردیا، جن میں سے ایک کا چار سال پہلے انتقال ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب کے ضلع لودھراں میں 17 سال قبل ہونے والے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں گرفتار چار ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔

ان بری کیے گئے چار ملزمان میں سے ایک ملزم کا چار سال قبل جیل میں انتقال ہوچکا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں