13

وزیر داخلہ محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات، پاکستان دورے کی دعوت

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

ویٹی کن سٹی:  

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن سٹی میں عیسائیوں کے  پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان دورے کی دعوت دی ہے۔

ویٹی کن سٹی میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے سمیت مباحثے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعد گرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے اقدام کو سراہا جبکہ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کے دورے کی کوشش کروں گا۔

اس کے علاوہ پوپ فرانسس کا فلسطین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاکستان میں مسیح برادری سمیت دیگر اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ حکومت اور ریاست کی اولین ترجیح ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں