10

ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی واپس، 65 ارب روپے کا بجٹ بحال

چیئرمین ایچ ای سی نے وزیراعظم اور وزرائے اعالیٰ کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: فائل

چیئرمین ایچ ای سی نے وزیراعظم اور وزرائے اعالیٰ کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے سالانہ بجٹ میں 40 ارب روپے کٹوتی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے مال سال 25-2024 کے لیے 65 ارب ڈالر کا بجٹ بحال کردیا۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق وزارت خزانہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مالی سال 2024-25کے لیے 40 ارب روپے کٹوتی کا فیصلہ واپس لیا اور گزشتہ برس کا بجٹ 65 ارب بحال کر دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سمیت تمام وزرائے اعلیٰ اور اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ وزارت خزانہ نے بجٹ ونگ کو ایچ ای سی کے لیے 65 ارب روپے بجٹ مختص کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ کافی روز سے ایچ ای سی کے بجٹ کے حوالے سے پریشان کن صورت حال تھی کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 ارب سے کم کر کے 25 ارب روپے کر دیا گیا ہے، وائس چانسلرز صاحبان سمیت ایچ ای سی نے وزیر اعظم سمیت وزارت تعلیم، خزانہ اور وزرائے اعلیٰ کو مراسلے لکھے کہ جامعات کا بجٹ پہلے ہی کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 24-2023 کا ریکرننگ بجٹ پچیس ارب اور ڈیولپمنٹ 59 ارب تھا، رواں مالی سال کے لیے بجٹ میں کمی کر کے 21 ارب کر دیا گیا تھا جو وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور تعلیم و پلاننگ کی کوششوں سے دوبارہ 65 ارب روپےکر ننگ اور ڈیولپمنٹ بجٹ بحال کر دیا گیا ہے۔

چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ اگرچہ 65 ارب روپے بھی ناکافی ہے، اس میں اضافہ ہونا چاہیے تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں