13

وسائل کی کمی نہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف پاک چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں (فوٹو: اسکرین گریب)

وزیراعظم شہباز شریف پاک چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں (فوٹو: اسکرین گریب)

شینزن: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران شینزن میں پاک چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کی۔

قبل ازیں وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو سہولیات کہ فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے۔

دریں اثنا وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز (Transsion Holdings)کے بانی و چیئرمین ژو ژاؤجیانگ (Zhu Zhaojiang) نے شینزن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اپنے موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستان میں 4 شعبوں: موبائل فونز کی تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت اور فِن ٹیک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے وفاقی وزرا اور پاکستان کے چین میں سفیر کو ٹرانشیئن ہولڈنگز کے ساتھ مل کر جلد ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر چیئرمین ٹرانشیئن ہولڈنگز نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ کمپنی کا پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کے حوالے سے پہلے سے ایک یونٹ قائم ہے جس میں 5 ہزار کے سے زائد پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ کمپنی پاکستان میں موبائل فونز کے حوالے سے اپنی سرمایہ کاری میں وسعت میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جس سے موبائل فونز کی تیاری کے بعد پاکستان سے ان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں