رہنمایپلزپارٹی شرجیل میمن نےکہاکہ وزیراعلیٰ کےپی کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے، گنڈاپور کےپی کانہیں،صرف پی ٹی آئی کاوزیر اعلیٰ ہے
سندھ کے سینئرصوبائی وزیررہنماپیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور گورنرکےپی فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دینابند کریں،وزیر اعلیٰ رہیں،غنڈےنہ بنیں،اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن کاکہناتھاکہ ہم گنڈاپورکوکےپی کانہیں،صرف پی ٹی آئی کاوزیراعلیٰ سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ لگتاہےگنڈاپور کوشاید غنڈہ بنناتھالیکن وہ غلطی سےوزیر اعلیٰ
بن گئے،شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ گورنر کو دھمکی دینامحض ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ہمارے آئینی نظام پرحملہ ہے،ان کامزید کہناتھاکہ فیصل کریم کنڈی اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں،انکو دھمکی ناقابل قبول اور دہشتگردی کی زمرےمیں آتی ہے،سینئروزیرنے کہااعلیٰ عوامی عہدےپر فائز شخص کی جانب سے دھمکیاں سنگین نوعیت کامعاملہ ہے،شرجیل میمن نےکہاکےپی کےوزیراعلیٰ کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نےہمیشہ تحمل کامظاہرہ کرتے ہوئےاعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے