11

صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار، راہداری ریمانڈ پر جیل روانہ

گوجرانوالہ: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو میانوالی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

میانوالی جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیا اور انہیں لیکر گوجرانوالہ پہنچ گئی۔

 پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ رانا سماذ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے صنم جاوید کو راہداری ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے، صنم جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، صنم جاوید تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں