12

کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں آتشزدگی، 2 جاں بحق، اموات بڑھنے کا خدشہ

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں اوتھل کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس میں اچانک آگ بھڑکنے سے دو مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے 28 مسافروں کو کوئٹہ لے جانے والی مسافر بس میں لسبیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر آتشزدگی ہوئی جس نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دو مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمیوں کو گاڑی سے ریسکیو کیا گیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے صورت حال کے پیش نظر اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ اموات میں خدشے کے پیش نظر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

آتشزدگی کے سبب کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں