12

حکومت نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید کردی

سپریم کورٹ مناسب سمجھے تو عمران خان کے بیان کی حقیقت جانچنے کیلئے کمیشن مقرر کردے، وفاقی حکومت

سپریم کورٹ مناسب سمجھے تو عمران خان کے بیان کی حقیقت جانچنے کیلئے کمیشن مقرر کردے، وفاقی حکومت

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی تک ان کے وکلا اور اہلخانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کردی۔

حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروادیں جن کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف غلط ہے، انہوں نے نے سپریم کورٹ میں وکلا رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو ملک میں بڑا ڈاکا مارا گیا، عمران خان کا چیف جسٹس سے مکالمہ

وفاقی حکومت نے گزارش کی کہ عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں ،ائیر کولر ،ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں