15

عید الاضحٰی کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ملک بھر کی طرح چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ (فوٹو: فائل)

ملک بھر کی طرح چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: عید الاضحٰی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کراچی محکمہ موسمیات کی چھت سے چاند دیکھیں گے اور عید الاضحٰی کا چاند نظر آنے کا اعلان کریں گے۔

ملک بھر کی طرح چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ زونل اور ڈویژنل سطح پر بھی قائم رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس میں عید الاضحٰی کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔

عید الاضحٰی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں