13

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ تھا—فوٹو: فائل

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ تھا—فوٹو: فائل

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 26 سالہ کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9  جون کو ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 26 سالہ کیپٹن محمد فراز الیاس اپنے 6 ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 50 سالہ صوبیدار میجر محمد نذیر، 34 سالہ لانس نائیک محمد انور، 36 سالہ لانس نائیک حسین علی، 33 سالہ سپاہی اسد اللہ، 27 سالہ سپاہی منظور حسین اور 31 سالہ سپاہی راشد محمود نے شہادت کو گلے سے لگا لیا۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹایزیشن کی کارروائی جاری ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں