اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل پیرکووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چارنکاتی ایجنڈا زیرغورآئے گا، اجلاس میں سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری دی جائےگی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 13ویں پنج سالہ منصوبے پربھی غورکیا جائے گا۔
واضح صدر مملکت نے 7 جون کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل تشکیل
قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی کونسل کے اراکین میں شامل ہیں۔