15

اسرائیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث الجزیرہ کی نشریات کوبندش کاسامنا

مقبوضہ یروشلم: اسرائیلی ٹیلی کام کااتوارکویروشلم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیلی کام کابینہ نے الجزیرہ کوسیکیورٹی خدشات کےباعث مزید45روزکےلیے بند کرنے کی منظوری دےدی گئی۔

ٹیلی ایویو کورٹ نے کچھ روز قبل الجزیرہ کی نشریات کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ابتداعا35دن کے لیے بند کیا تھا جوکہ ہفتہ کو مدت پوری ہوچکی تھی۔

اسرائیلی سپریم کورٹ نے الجزیرہ چینل کی بندش کے حوالے سے ایک علیحدہ درخواست میں بتایا کہ چینل کی بندش ایک قطری چینل کی بندش کا ہی تسلسل ہے۔

اس نے اسرائیل کی حکومت کو8اگست تک دلائل پیش کرنے کی مدت دی تاکہ یہ بتایا جاسکے کہ کسی غیرملکی نشریاتی ادارے کو قومی سلامتی کونقصان پہنچانےسے روکنے کا قانون کالعدم ہے۔

الجزیرہ کو اس پرموقف تھا کہ وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے جس سے قومی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچے یاکسی قسم کی لڑائی جھگڑا ہو۔

الجزیرہ چینل کا اسرائیلی کورٹ میں موقف تھا کہ صرف اس چینل کواسرائیل میں بندش کا سامنا ہے جوغزہ میں اسرائیلی فوجی جارحیت کونشرکررہا ہے یا اس پر بات کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی

اسرائیل کی حکومت نے قطر کے نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی جبکہ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس فیصلے کو مجرمانہ اقدام کرتےہوئے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں