11

وزیراعظم کی شہید کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ میں شرکت

پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیراعظم

پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیراعظم

 لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

شہباز شریف نے شہید پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس کی لاہور میں ہونے والی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، ارض پاک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، کیپٹن فراز الیاس شہید کا خون رنگ لائے گا، شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 26 سالہ کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں