11

سیاسی استحکام کیلیے مذاکرات : عمران خان کا سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کو مذاکرت کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا متن انہوں ںے نوٹ کروادیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ یہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ  رہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے وہ ہر سنجیدہ فریق سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق خط کے نکات میں انہوں نے لکھوایا ہے کہ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اس سے بات کی جاسکتی ہے، انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، نو مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔

واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عمران خان کو دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مشورہ دیا تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں