11

صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

 اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں  ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور  آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم سے کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں، ملاقات میں آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفت و شنید  کی گئی۔

وزیراعظم نے  صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا  جبکہ صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔

The post صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں