9

سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں، ہم بات چیت چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، ہم بات چیت چاہتے ہیں۔

اجلاس میں شرکت کے لیے کے پی ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرت کا مطلب ہم بات چیت کی طرف جانے کا کہہ رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی اگر قیادت کرنا چاہ رہے تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی نہ ہو اور عدلیہ مضبوط ہو۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ہوں گے۔ سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا، صرف سیاسی حریف ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اور بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ملکی استحکام کے لیے اتفاق لازم چیز ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ہمارا اپنا انداز ہے، محمود اچکزئی جو کرنا ہو وہی کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی کا معاملہ نہیں، سیاست میں یہ چلتا رہتا ہے ۔ ہمارے پاس اتحادی ہیں وہ اس معاملے کو آگے بڑھانا چا رہے ہیں تو بہت بہتر ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں