کراچی: گھگھر پھاٹک جنگی خان گوٹھ گھرمیں فرمائش پوری نہ ہونے پر 10 سالہ بچے کے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مارکرخود کشی کرلی۔
اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھرپھاٹک جنگی خان گوٹھ گھرمیں فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 10سالہ بلال ولد الہیٰ بخش کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ اوغلام حسین پیرزادہ نے متوفی بچے نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے خود کوگولی مارکرخود کشی کی ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی بچےنے واپے والد سے کسی چیز کی فرمائش کی تھی جو پوری نہ ہونے پر متوفی بچے نے والد کے بیگ سے پستول نکال کر خود کو گولی مارکرخودکشی کی ہے تاہم اس حوالےسے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔