16

وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نئے مال سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی، مالی سال 2025-2024ء کا بجٹ کچھ دیر بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں، صعنتوں کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔

یہ پڑھیں : 18 ہزار 900 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

 

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آگئے اور صرف وزرا رہ گئے،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں