11

بجٹ پر تحفظات: پیپلز پارٹی کا بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن سے بجٹ پر اختلافات  دور نہ ہونے  کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع  کے مطابق وفاقی حکومت کی اہم  اتحادی پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے،  بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد پی پی قومی اسمبلی اجلا س میں شرکت نہیں کرے گی۔ ۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مابین بجٹ کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور اس کی وجہ پی ایس ڈی پی ہے، پیپلزپارٹی پی ایس ڈی پی میں  ترقیاتی اسکیمیں شامل نہ کرنے پر برہم ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پنشن  سے متعلق تجاویز پر بھیی دونوں پارٹیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا۔

قبل ازیں  بجٹ پر اختلافات دور کرنے کے لیے  ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے سنیئر پی پی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی مگر یہ ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی۔

دریں اثنا  پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اپنے اتحادیوں کو منانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے، اور ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر رانا تنویر، طارق فضل چوہدری بلاول بھٹو سے ملاقات کے لیے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے ہیں۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں