8

وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنیکی منظوری دیدی

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزارت داخلہ آکر وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے ملاقات کی جس ملاقات میں آزاد کشمیر میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، آزاد کشمیر میں سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں