10

جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب، آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہوگا

 اسلام آباد: جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 29 جون کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

مرکزی ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری کا کہنا ہے کہ اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت 30 جون کو بھی جاری رہے گا جس میں سربراہ جے یو آئی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں سے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔

محمد اسلم غوری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔ عوامی اسمبلیوں کی تحریک کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

مرکزی ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں بین الاقوامی حالات خصوصاً فلسطین کی تازہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں