15

وزیراعلیٰ کے پی بانی پی ٹی آئی کو آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے آگاہ کریں گے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا اور تفصیلات طلب کیں—فوٹو: فائل

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا اور تفصیلات طلب کیں—فوٹو: فائل

وزیراعلی خیبرپختونخوا(کے پی) علی امین گنڈاپور آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے  بانی چیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اڈیالہ جیل میں آگاہ کریں گے اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بھی بریفنگ دیں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ کیا اور آپریشن عزم استحکام کے حوالےسے تفصیلات مانگ لی ہیں جس پر وزیراعلی نے کل بانی چیرمین سے ملاقات کے بعد پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بریفنگ دینے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ کے پی کو بتایا ہے کہ آپریشن عزم استحکام سے ارکان اسمبلی میں بے چینی ہے اس لیے پارلیمنٹیرین کو صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آپریشن عزم استحکام  کی ابتدائی معلومات سے پارٹی قیادت کو پہلے ہی آگاہ کردیا ہے اور مزید تفصیلات کے حوالے سے وہ کل اسلام آباد میں ارکان اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں