اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ با لائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی یا جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شام اور رات کے اوقات میں کوہاٹ، کرک، بنوں ، ٹانک ، وزیرستان ،ڈی آئی خان، چترال ، دیر ، سوات ،ایبٹ آباد، بالا کوٹ، مانسہرہ ، کوہستان ،خیبر ، پشاور اور کرم میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔