کراچی: شہر قائد کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر کراچی کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں بنانے کا کام شروع ہوگیا۔ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی بھاری نفری آج ہی سے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کرے گی ۔
شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیک پوسٹوں کے قیام مقصد منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اسٹریٹیجک مقامات پر نفری کی تعیناتی فوری طور پر مؤثر ہوگی۔
منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے نارکوٹکس کنٹرول وِنگ کو مضبوط بنانا حکومت سندھ کا عزم ہے۔