ارجنٹینا نے ایکواڈور کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر کوپا امریکا کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
ہیوسٹن میں کوپا امریکا کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے مارٹنز کے گول کی بدولت 35ویں منٹ میں برتری حاصل کی تاہم دوسرے ہاف میں ایکواڈور کو میچ برابر کرنے کا موقع ملا لیکن اس کا پلیئر پنالٹی کک مس کرگیا۔
کھیل کے آخری لمحات میں روڈ ریگز نے گول بنا کر میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے اضافی وقت دیا گیا لیکن دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے سے قاصر رہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو اور میسی کے بعد ہیری کین کا مجسمہ بھی ہدف ِتنقید
ارجنٹینا کے لیونل میسی کی کک گول پوسٹ سے ٹکرا گئی تاہم ارجنٹینا کے گول کیپر نے حریف ٹیم کی دو پنالٹی ککس روکیں، شوٹ آؤٹ پر ارجنٹینا 2-4 کی کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
دوسری جانب یورو کپ فٹبال میں کے دو اہم کوارٹر فائنلز میں اسپن نے جرمنی جبکہ فرانس نے پرتگال کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔