17

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز؛ آفریدی، اجے دیوگن کی ملاقات، ویڈیو وائرل

گرین شرٹس نے بھارت کو شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

گرین شرٹس نے بھارت کو شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز کے بڑے مارجن شکست دی، تاہم اس میچ کی خاص بات بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی گرین شرٹس سے ملاقات تھی۔

گزشتہ روز ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لیجنڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے، کامران اکمل اور شرجیل خان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 145 رنز بنائے۔ کامران اکمل نے 77 جبکہ شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں محض 9 وکٹوں پر 175 رنز بناسکی، یوں پاکستان لیجنڈز نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لیجنڈز نے لے لیا

میچ کے آغاز سے قبل بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی تاہم شاہد آفریدی سے خصوصی بات چیت نے کیمروں کو اپنی طرف مبذول کروالیا۔

مزید پڑھیں: آفریدی، مصباح اور یونس کو دیکھ کر شائقین بابر، رضوان، شاہین کو بھول گئے

دونوں کے درمیان پلئیرز کے علاوہ ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں لیجنڈز لیگ کے شریک مالک اجے دیوگن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

1





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں