13

فیروز خان کیلئے رخساروں پر کاسمیٹک سرجری کیسے مہنگی پڑ گئی

  کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ رخساروں پر کاسمیٹک سرجری ان کو مہنگی پڑ گئی تھی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں ایک فلمی سین کیلئے پول میں عکسبندی کروانی تھی جس کیلئے انہوں نے ورزش کرکے اپنی باڈی بنائی لیکن اس سے ان کا چہرہ کافی سوکھ گیا۔

فیروز خان نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر کی تجویز پر انہوں نے رخساروں پر فلرز لگوائے لیکن اس نے ان کے چہرے کو مزید خراب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : فیروز خان کے والد کی طبیعت بگڑ گئی، اداکار کی جانب سے دعاؤں کی اپیل

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سرجری سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے اور بالآخر انہوں نے اس سے چھٹکارا حاصل کرلیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں