7

چاہت فتح علی خان سے متعلق ‘سمپسنز’ کارٹون کی پیشگوئی

چاہت فتح علی خان اپنی بےسُری گائیکی کی وجہ سے مشہور ہوئے : فوٹو : ویب ڈیسک

چاہت فتح علی خان اپنی بےسُری گائیکی کی وجہ سے مشہور ہوئے : فوٹو : ویب ڈیسک

 اسلام آباد: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مستقبل کے متعلق پیشگوئی کرنے والی کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ میں بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو دکھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

مستقبل کی پیشگوئی سے مشہور ‘دی سمپسنز’ کارٹون سیریز کی نشریات کا آغاز سال 1989 میں ہوا تھا، اس کارٹون میں کئی ایسے واقعات دکھائے گئے ہیں جنہیں حقیقت میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔

‘دی سمپسنز’ کارٹون میں دکھائے گئے متعدد واقعات کے سچ ہونے کے بعد اب پاکستانی اسٹار عمران عباس نے کارٹون میں ایک اور پیشگوئی کا انکشاف بھی کردیا ہے۔

عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ‘دی سمپسنز’ کارٹون کی ایک قسط کی تصویر شیئر کی جس میں نظر آنے والے شخص کا حُلیہ بالکل چاہت فتح علی خان جیسا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا گانا ‘بدو بدی’ ڈیلیٹ کردیا

مذکورہ تصویر میں چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھنے والے شخص کے ساتھ کارٹون کریکٹر ‘میگی’ بھی موجود ہے، جسے وائرل گانے ‘بدوبدی’ کی ماڈل وجدان راؤ کہا جارہا ہے۔

عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ سمپسنز کارٹون کی پیشگوئی ایک بار پھر سچ ثابت ہوئی جیسے ماضی میں ہوتی آئی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ سمپسنز نے پہلے ہی اپنی قسط میں پیشگوئی کردی تھی کہ ہم پر چاہت فتح علی خان کا عذاب مسلط ہوگا۔

عمران عباس کے انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ عذاب ہم پر ہی نازل ہونا تھا؟





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں