14

عامر لیاقت ویڈیوز کیس میں یاسر شامی عدالت میں پیش

بشری اقبال کے وکیل کی یاسر شامی کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست

بشری اقبال کے وکیل کی یاسر شامی کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست

  کراچی: سیشن عدالت ایسٹ نے معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری پر ملتوی کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر سے عدالت نے استفسار کیا کہ چالان جمع کروایا تھا کیا ہوا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ عدالت نے چالان مسترد کردیا ہے۔

بشری اقبال نے کہا کہ سارا ڈیٹا اور شواہد موجود ہیں، ضمانت مسترد کی جائے۔ یاسر شامی کے وکیل عدالت میں پیش نا ہوئے۔ عدالت نے سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں