8

شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

قومی ٹیم کے ممتاز پیسر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی احرام باندھے ہوئے ہیں اور بیت اللہ ان کے عقب میں صاف نظر آ رہا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں شاہین آفریدی نے لکھا ” الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر”۔

شاہین شاہ آفریدی کی تصویر اور خوشیوں بھرا پیغام دیکھ کر لاکھوں پرستاروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اورانہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی ہے۔ ابتدائی سات گھنٹوں میں ہی مبارک باد دینے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں بچے کی متوقع ولادت کے حوالے سے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ برس سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاآفریدی کے ساتھ شادی کی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی اہلیہ انشاآفریدی کے ساتھ اپنے سسر شاہدآفریدی کا انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا میچ بھی دیکھا تھا، اسٹیڈیم میں دونوں کی میچ دیکھتے ہوئے تصویر بھی وائرل ہو گئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں