17

پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی خاتون مسلم لارڈ چانسلر بن گئیں

شبانہ محمود نے پہلی مسلم خاتون لارڈز چانسلر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، فوٹو: فائل

شبانہ محمود نے پہلی مسلم خاتون لارڈز چانسلر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، فوٹو: فائل

 لندن: شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کا حلف قرآن پر اٹھا لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی مسلمان لارڈ چانسلر ہیں۔ انھوں نے اپنا حلف مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پر اُٹھایا۔

شبانہ محمود نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پہلی مسلم خاتون لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے۔ اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بناؤں گی۔

شبانہ محمود نے کہا کہ اسلام انصاف کا درس دیتا ہے اور میں اس فرض سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں