22

وزیراعظم شیخ حسینہ کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ روپے برآمد

شیخ حسینہ کا کروڑ پتی چپڑاسی امریکا فرار ہوگیا

شیخ حسینہ کا کروڑ پتی چپڑاسی امریکا فرار ہوگیا

بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق چپڑاسی جہانگیر عالم کروڑ پتی نکلا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والا چپڑاسی 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔

جس کے بعد بنگلادیش کے مرکزی بینک نے جہانگیر عالم اور اس کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلق کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن کمیشن نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ جہانگیر عالم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ امریکا اپنی دوسری بیوی کے پاس فرار ہوچکا ہے۔

جہانگیر عالم کے پاس کروڑوں مالیت کی گاڑی اور ایک تین منزلہ پُرتعیش گھر بھی ہے جب کہ اس کا لائف اسٹائل بھی شاہانہ ہے۔

جہانگیر عالم وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے اسٹاف میں شامل تھا اور معاون ورکر کی حیثیت سے کام کرتا تھا لیکن اس نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے رکھے ہوئے تھے۔

 

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں