22

افغانستان؛ بس حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور 34 زخمی

کابل: افغانستان میں ایک تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جب کہ 34 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں یہ حادثہ دارالحکومت کابل سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغانستان میں خراب سڑکوں، خطرناک ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات عام ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ میں افغانستان صوبے ہلمند میں ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں