پیرس: پیرس میں ایک فوجی اہلکار پر گاڈ از گریٹ کا لگا کر چاقو سے وار کرنے والا 40 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے ایک بڑے ریلوے اسٹیشن گار ڈی ایل ایسٹ اسٹیشن میں پیش آیا۔ فوجی اہلکار کے چاقو کندھے پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا جو کانگو نژاد ہے۔
حملہ آور نے پولیس کو بتایا کہ فرانس کی فوج اس کے ملک میں حملوں میں ملوث ہے اس لیے فوجی کو نشانہ بنایا۔
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔